BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, پاکستان اور قطر کی درخواست پر ایران معاہدے کا متن نہیں جاری کر رہے: امریکہ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا متن جمعے کی صبح تک جاری کیا جائے گا۔ ان کے مطابق قطر اور پاکستان کے مذاکرات کاروں نے ’فی الحال ہم سے مکمل متن جاری نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔‘
دنیا سے الگ تھلگ، محفوظ اور مہمان نواز: دنیا کے پانچ محفوظ ترین ممالک میں خاص کیا ہے؟
تازہ گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق دنیا پچھلے سال کی نسبت کم پُرامن ہو گئی ہے۔ تاہم اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود چند ممالک اب بھی نمایاں ہیں۔
’لگتا ہے امریکہ کو خطے میں انڈیا کی ضرورت نہیں رہی‘: اِنڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل کیے جانے پر انڈیا میں خدشات کا اظہار کیوں؟
ٹرمپ انتظامیہ نے لگ بھگ چھ سال کے عرصے کے بعد بحر الکاہل میں اپنی فوجی کمان کا نام دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے اسے ’انڈو پیسیفک‘ سے ’یو ایس پیسیفک کمانڈ‘ کر دیا ہے۔ اس معاملے پر انڈیا میں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آیا دفاعی تعاون کے شعبے میں امریکہ نے انڈیا سے مزید دوری اختیار کر لی ہے؟
’ایران، قطر میں زمینی سرحد‘ اور ’ٹرمپ کو مودی کی کلائی کا سہارا‘: جی سیون اجلاس میں عالمی رہنماؤں کے درمیان دلچسپ گفتگو اور لمحات
فرانس میں جہاں جی سیون ممالک کے سربراہی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ اور روس اور یوکرین کے درمیان جنگ سمیت دنیا بھر کے بڑے مسائل موضوعِ گفتگو رہے، وہیں متعدد ممالک کے رہنماؤں کی ہلکی پھلکی گفتگو اور دلچسپ جملوں کے تبادلے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
’گولیوں، زخموں کے 11 نشانات اور جسم میں دھاتی ٹکڑا‘: پاکستانی نژاد آسٹریلوی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا سامنے آیا؟
صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی نو سالہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی لڑکی ہانیہ عدیل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اُن کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے 11 نشانات ہیں، جن میں گولیوں کے زخم بھی شامل ہیں۔
50 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی اور مسلح تنازع کا سامنا کرنے والے موٹر سائیکل سوار جو ایرانی تیل پاکستان میں سمگل کرتے ہیں
بلوچستان کے پہاڑوں میں موجود دہائیوں پرانے سمگلنگ کے راستے آج بھی ایرانی ایندھن کی ملک سے باہر منتقلی کے چند محدود روٹس میں سے ایک ہیں۔ بی بی سی ورلڈ سروس کو اُن موٹر سائیکل سواروں تک خصوصی رسائی حاصل کی ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایرانی تیل ایک طویل اور خطرناک سفر کے ذریعے سمگل کرتے ہیں۔
سندھ کی ’ڈانسنگ گرل‘ کے عریاں دھڑ پر انڈیا میں تنازع کیوں ہوا؟
انڈیا کی نئی نصابی کتاب میں معروف ڈانسنگ گرل کے عُریاں مجسمے کی تصویر پر دھڑ کے اوپر سیاہی پھیر دی گئی تھی۔
19 سال میں 14 زچگیاں: لازوال محبت کا استعارہ سمجھے جانے والے تاج محل میں چھپی ممتاز محل کی المناک موت کی کہانی
’لیکن کسی بھی دوسری ملکہ کی رہائش ویسی شاندار نہیں تھی جیسی ’خاص محل‘ کی تھی، جہاں ممتازمحل شاہ جہاں کے ساتھ رہتی تھیں۔ خالص سونے اور قیمتی پتھروں سے مزین اس محل میں گلاب کے پانی کے فوارے موجود تھے۔‘
31 برس قبل صندوق سے ملنے والی لاش کا معمہ: ’فرانسسکو کے ساتھ سونے والی ہر عورت کو راہ سے ہٹاتی تو دنیا میں کم عورتیں بچتیں‘
کورین دی دیو جون 1995 میں اُس وقت لاپتہ ہو ئی تھیں جب ان کی عمر 37 سال تھی۔ اس کے چند روز بعد پیرس کے مغرب میں دریائے سین میں ایک زنجیر سے بندھا ہوا لوہے کا صندوق تیرتا ہوا نظر آیا۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































